آج کے اداکار فن کونہیں پیسے کو ترجیح دیتے ہیں:سبھاش گھئی

آج کے اداکار فن کونہیں پیسے کو  ترجیح دیتے ہیں:سبھاش گھئی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ آج کی نسل کے اداکار فن کی بجائے پیسے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کاروبار نے فن کی جگہ لے لی ہے ، آج کے نوجوان زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور ان کی توجہ فن پر کم ہے ۔ ہمارے دور میں اداکار فنکار بننا چاہتے تھے اور سمجھتے تھے کہ پیسہ خود ہی آ جائے گا۔ کوئی بھی پہلے پیسوں کے انتظار میں نہیں بیٹھتا تھا، وہ ہدایت کار، کہانی اور کردار کو دیکھ کر فلم سائن کرتے تھے ۔ میری فلموں کے بیشتر ستاروں نے طے شدہ معاوضے کا صرف 40 فیصد لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...