بادامی باغ کے علاقہ سے چادر میں لپٹی سرکٹی لاش برآمد
مقتول کی شناخت شفیق سے نام سے ہوئی ،نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ کارہائشی تھا مقتول کے ملزم کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے ، دونوں کزنز بھی تھے :پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر )بادامی باغ کے علاقہ میں چادر میں لپٹی شہری کی سر کٹی لاش کا معمہ حل ہو گیا ۔مقتول کو غیرت کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد شفیق ولد محمد منیر نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے نام سے ہوئی۔مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔ملزم نے قتل کے بعد جائے وقوعہ پر اپنے سوتیلے بھائی کے شناختی کارڈ کی کاپی پھینک دی تاکہ اسکو قتل کے کیس میں پھنسا کر اسکی جائیداد ہتھیالی جائے ۔مقتول ملزم کا خالہ زاد کزن تھا اور اسکی بیوی کیساتھ مقتول کے ناجائز تعلقات تھے ۔ملزم نے قتل کرنے کے بعد مقتول کا سر اور اعضا مخصوصہ کاٹ کر مریدکے جا کر پھینک دیا، ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا سر اور جسمانی اعضا برآمد کر لیے گئے ۔ مقتول کے بیٹے محمد نعمان نے مردہ خانے میں اپنے والد کی لاش کی شناخت کی،فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اور فنگر پرنٹس اکٹھے کر لیے ، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments