ریچھ لائبریری پہنچ گیا،کھانا چٹ ،الماریوں کا جائزہ لیتارہا
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک ریچھ مشہور کارٹون کردار وِنی دی پوہ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر لائبریری میں جا گھسا اور وہاں موجود شہد سمیت کھانے پینے کی مختلف اشیا چٹ کر گیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے میمتھ لیکس میں پیش آیا، لائبریری انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ریچھ کو عمارت کے اندر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق ریچھ اندر داخل ہوتے ہی عملے کیلئے رکھی گئی کھانے پینے کی اشیا کی جانب بڑھا اور پینٹ بٹر، بسکٹ اور شہد کا ایک مرتبان چٹ کر گیا۔کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ریچھ نے کچھ دیر لائبریری کی الماریوں کا جائزہ لیا اور پھر خود ہی وہاں سے روانہ ہو گیا۔واقعہ کے دوران نہ کوئی کتاب خراب ہوئی اور نہ ہی کسی الماری کو نقصان پہنچا تاہم شہد کا مرتبان تاحال واپس نہیں ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments