شکل نہیں میرے کام پرتبصرے ہونے چاہئیں :سبینافاروق
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سبینا فاروق نے کہاہے کہ میں نے کبھی بھی لپ فلر نہیں کروائے کیونکہ مجھے انجکشن سے ڈر لگتا ہے ، یہاں تک کہ میں بیماری یا کسی قسم کے انفیکشن میں بھی انجکشن نہیں لگواتی۔
اداکارہ کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اگر مجھے ڈر نہیں لگتا تو ایک دو چیزیں میں بھی کروالیتی، انسان اپنی شکل خراب نہ کرے ، اگرکسی نے کچھ کروایا ہے تو بری بات نہیں ہے ، سب کو پیارا نظر آنے کا حق ہے ۔سبینا فاروق نے کہاکہ مجھے میری سوشل میڈیا سٹوری پر بہت سے لوگوں نے کمنٹ کیا کہ آپ نے بھی لپ فلرکروالیا ہے ، اگر کوئی لپ فلر کروارہا ہے تو یہ غلط بات نہیں ہے ۔اداکارہ کا کہناتھاکہ میں اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے اپنی صلاحیتوں سے دیکھنے والوں کو متاثر کرسکوں ،اس لئے میری شکل نہیں میرے کام پر تبصرے ہونے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments