آخرت کی تیاری ،عمران عباس نے اداکاری چھوڑ دی

آخرت کی تیاری ،عمران عباس نے اداکاری چھوڑ دی

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار و ماڈل عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں دوتین سالوں سے اداکاری نہیں کر رہا، اب میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہا ہوں، میں آرکیٹیکٹ بھی ہوں، اس لئے میں نے اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے ، اب میں اسی کام کو وقت دے رہا ہوں۔عمران عباس نے بتایا کہ میں ایک ٹاور تعمیر کر رہا ہوں، جو ممکنہ طور پر اڑھائی سال میں مکمل ہو گا، یہ ٹاور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب زیرِ تعمیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہا ہوں کیونکہ میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور میری اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے ، میں دوسروں کے لئے کچھ ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کا فائدہ مجھے آخرت میں حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...