بولڈ حرامانی ،لباس اور انداز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس اور نئے ہیئر سٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات اور مداحوں سے ملاقات کے پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں حرا مانی نے ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا بدلا ہوا انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔تقریب میں اداکارہ سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے لمبے لباس میں نظر آئیں جبکہ انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوا کر مختصر بوب ہیئر سٹائل بھی اپنایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments