آج کے دور میں اچھا پیغام پہنچانا بہت مشکل کام :نور

آج کے دور میں اچھا پیغام پہنچانا بہت مشکل کام :نور

لاہور(شوبز ڈیسک )سابق اداکارہ و ماڈل نور بخاری نے کہا ہے کہ لوگ میرے اسلامی پیغام پر توجہ کی بجائے مجھ میں خامیاں تلاش کررہے ہیں ، آج کے دور میں اچھا پیغام پھیلانا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔

انہوں نے ہونٹوں کے فلرز سے متعلق قیاس آرائیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری ویڈیو کا مقصد اسلامی پیغام پہنچانا تھا لیکن لوگوں نے میرے ہونٹوں پر بحث شروع کر دی۔ مجھے کسی کے سامنے صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں لیکن میں نے فلرز نہیں کروائے بلکہ ہونٹوں پر لگائی گئی لپ گلوس کی وجہ سے فلرز کا تاثر پیدا ہوا ۔ اس صورتحال نے مجھے قرآن مجید کی ایک آیت یاد دلا دی، جس کے مطابق بعض لوگ اللہ کی ہدایت سے منہ موڑ لیتے ہیں اور اپنی آنکھوں اور کانوں کو گویا بند کر لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...