ورلڈ کپ پر فوکس ،ٹیم میں اتحاد ہے :شاہین شاہ آفریدی
بابر اعظم ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی ،سلمان آغا کی پرفارمنس بہترین:پریس کانفرنس
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ پر فوکس ہے ، ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹیم بنا رہے ہیں۔ٹیم میں اتحاد موجود ہے ،بابراعظم ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی ہیں جبکہ سلمان علی آغا کی پرفارمنس بھی بہترین جارہی ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ پر کوئی بات نہیں کروں گا، انگلینڈ اور سری لنکا کو سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اصل ہدف یہ سیریز جیتنا ہے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے ، اس سیریز سے ورلڈ کپ سکواڈ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments