پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے :ہیری بروک

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے :ہیری بروک

ہم ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکے :پریس کانفرنس

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے ، یہاں کھیلتے ہوئے مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے ،ہم ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکے ۔ہیری بروک کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کو جانتا ہوں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکا ہوں،میں نے 22 سال کی عمر میں پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی، پی ایس ایل کھیلنے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...