پسرور :خاتون پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پسرور میں قسط کی ادائیگی کا پیغام دینے پر خاتون سے مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق الکڑہ پھاٹک کے قریب پانی والی ٹینکی کی رہائشی عابدہ پروین نے تھانہ سٹی پسرور میں تحریری درخواست دی کہ انہوں نے عظیم نامی شخص کو قسطوں پر رقم دی تھی اور وہ اس معاملے میں گواہ تھیں۔ درخواست گزار کے مطابق جب بینک کا نمائندہ قسط وصول کرنے آیا تو انہوں نے عظیم کو قسط ادا کرنے کا پیغام دیا، جس پر اس کا بیٹا علی طیش میں آ گیا۔ الزام ہے کہ ملزم نے خاتون سے ہاتھا پائی کی، ان کے کپڑے پھاڑ دیے ، گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور کے مطابق مدعیہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف خاتون پر حملے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments