سرٹیفکیٹ کیلئے 50ہزار رشوت لینے والا ٹیوٹا ملازم گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کارروائی ،نشان زدہ نوٹ بھی برآمد
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں ٹیوٹا کے ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ رقم برآمد کر لی۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایات پر سرکل آفیسر آفتاب حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی۔ اس دوران ٹیوٹا گوجرانوالہ میں تعینات ورکشاپ اٹینڈنٹ برکت اللہ کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 50 ہزار روپے طلب کیے تھے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments