ننکانہ :خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ، دوسری گن پوائنٹ پر اغوا
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ میں ایک خاتون پراسرار طور پر لاپتہ جبکہ دوسری کو مبینہ طور پر دارالامان کے قریب اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا۔
محلہ کیارہ صاحب کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی مہناز اختر گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے ۔ خدشہ ہے کسی نامعلوم شخص نے اس کی بیوی کو ورغلا لیا، جبکہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود تقریباً 50 لاکھ روپے اور چیک بک کے غلط استعمال کا بھی اندیشہ ہے ۔منڈی فیض آباد کے رہائشی محسن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ثوبیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد جب وہ اپنی بیوی کو دارالامان سے لے کر جا رہا تھا تو عابد، انتظار، شہباز، محبوب عالم اور نسرین بی بی نے کار اور موٹر سائیکلوں پر ان کا تعاقب کیا۔ مدعی کے الزام کے مطابق دارالامان کے قریب ملزمان نے اسلحے کے زور پر بیوی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments