مصطفی آباد :رکشے کی ٹکر، خاتون راہگیر جاں بحق ، بھانجی زخمی

مصطفی آباد :رکشے کی ٹکر، خاتون راہگیر جاں بحق ، بھانجی زخمی

دونوں سڑک عبور کرتے رکشے کی زد میں آئیں، 65سالہ بشیراں ہسپتال میں چل بسی

مصطفی آباد (نامہ نگار )قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے 65سالہ خاتون راہگیر جاں بحق ،جبکہ 25 سالہ لڑکی شدیدزخمی ہوگئی ۔بستی حفیظ خاں والی کی رہائشی بشیراں بی بی اور اس کی بھانجی (س )بی بی امام بارگاہ کے قریب سڑک عبور کر رہی تھیں کہ قصور سے آنے والے رکشے کی زد میں آکردونوں شدید زخمی ہوگئیں،جنہیں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملے نے فوری طبی امداد کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 65 سالہ بشیراں بی بی دم توڑ گئی،جبکہ 25سالہ (س ) بی بی کوتشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ،پولیس نے رکشہ سمیت فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...