ننکانہ :وارداتیں،شہری قیمتی مویشیوں، موٹر سائیکل سے محروم
ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مویشیوں اور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے۔
نواحی گاؤں مغلانوالہ میں دربار بابا معصوم شاہ کے قریب واقع امجد کی حویلی سے نامعلوم چور گزشتہ رات تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی ایک بھینس چوری کرکے لے گئے ۔ اسی طرح تھانہ فیض آباد کے گاؤں منیانوالہ میں حبیب اﷲ کی حویلی سے نامعلوم چور تقریباً چار سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی ایک بھینس لے اڑے ۔دوسری جانب واربرٹن کے محلہ مسلم گنج میں ندیم کی حویلی سے نامعلوم چور دو بکرے چوری کرکے لے گئے ، جبکہ نواحی گاؤں ڈلہ چندہ سنگھ کے رہائشی محمد سفیان ولدکی تھانہ سٹی شاہکوٹ کے مانانوالہ بازار میں موبائل شاپ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments