قصور:پرانی رنجش پر مخالفین نے محنت کش قتل کردیا
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر قصور کے علاقے بستی قادر آباد، مکھن چوک میں محنت کش نوجوان عبدالرحمن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا ۔مقتول کے والد عمران کے مطابق ملزموں کے ساتھ پہلے تنازع ہوا تھا، تاہم بعد ازاں صلح ہو گئی تھی، لیکن انہیں شبہ ہے کہ ملزموں نے سابقہ رنجش دل میں رکھتے ہوئے ان کے نوجوان بیٹے کو قتل کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments