سندر :اتائی کے مبینہ غلط انجکشن سے 5سالہ بچی جاں بحق

سندر :اتائی کے مبینہ غلط انجکشن سے 5سالہ بچی جاں بحق

بچی کو کھانسی کی شکایت ہوئی، انجکشن سے طبیعت بگڑ گئی ،جانبر نہ ہوسکی ملزم کلینک کو تالا لگا کر فرار ہوگیا، مقدمہ درج، لاش مردہ خانے منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر میں اتائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے پانچ سالہ بچی مدیحہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق سندر کی رہائشی پانچ سالہ مدیحہ کو کھانسی کی شکایت پر قریبی کلینک لے جایا گیا تھا، جہاں اتائی ڈاکٹر داؤد نے بچی کو انجکشن لگایا۔ انجکشن لگنے کے بعد بچی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعہ کے بعد ملزم کلینک کو تالا لگا کر فرار ہو گیا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...