سرکاری موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا پینسرہ (نمائندگان دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے سرکاری موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کر لی،
جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 72 ج ب گلالی پور کا رہائشی محکمہ صحت کا ویکسینیٹر علی حسن بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے پینسرہ گیا، جہاں اس نے اپنی سرکاری موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی اور بچوں کو انجکشن لگانے میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments