پولیس، ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسروں کے تقرروتبادلے
ڈی ایس پی افضل حسین چنیوٹ میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تعینات اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر پاکپتن اختر اسلام برطرف
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی مسعود احمد کو سرگودھا سے جھنگ جبکہ ڈی ایس پی سعید اختر کو جھنگ سے سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی عزیز احمد کو پنڈی بھٹیاں میں ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی غازی عارف محمود خان کو پنڈی بھٹیاں سے ایس پی یو پنجاب لاہور، ڈی ایس پی افضل حسین کو چنیوٹ میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ملک عبدالرازق کو ڈی ایس پی پی ایچ پی ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی زبیر اختر کو پنڈ دادن خان، جہلم میں ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی محمد افتخار کو ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب، ڈی ایس پی محمد مظہر فاروق کو چنیوٹ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی اعجاز احمد کو ساہیوال میں ایس ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی لیاقت علی کو وی وی آئی پی سکیورٹی، سپیشل برانچ لاہور جبکہ ڈی ایس پی محمد منیر احمد کو سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی اعجاز احمد کو ایس پی یو پنجاب لاہور اور ڈی ایس پی محمد عامر خان کو فیصل آباد میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔دریں اثنا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر پاکپتن اختر اسلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں متعلقہ افسر کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments