آئی سی سی ویمنز انڈر 19ٹی 20ورلڈکپ ،شیڈول کا اعلان

آئی سی سی ویمنز انڈر 19ٹی 20ورلڈکپ ،شیڈول کا اعلان

16ٹیمیں 4گروپوں میں تقسیم ،پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپ میں شامل ایونٹ کا 21جنوری سے آغاز ہوگا ،بنگلہ دیش اور نیپال 41میچز کی میزبانی کرینگے

 دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی بنگلہ دیش اور نیپال کریں گے جو 21 جنوری سے شروع ہوگا۔ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، دو ممالک کے چار وینیوز پر 41 میچز کھیلے جائیں گے ۔پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ کے ایک گروپ میں شامل نہیں ہیں۔ گروپ اے میں بھارت، آئر لینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں پاکستان جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور سموا شامل ہے ۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کے گروپ سی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نائیجیریا اور یو اے ای شامل ہے جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، سری لنکا، امریکا اور سکاٹ لینڈ شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...