فرانسیسی صدر کا دورہ سعودی عرب،ولی عہد سے ملاقات
ریاض (اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں بدھ کو اچانک ریاض پہنچ گئے ۔ یہ دورہ ان کے خلیجی ممالک کے دورے کا حصہ ہے ۔
سعودی عرب نے فرانس کو ضرورت کے مطابق اضافی ڈیزل فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ فیصلہ صدر ایمانوئل کے دورہ ریاض کے دوران کیا گیا جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی تعاون بڑھانے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث متبادل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ایلیزے پیلس کے مطابق سعودی عرب فرانس کو جتنے ماہ ضرورت ہوگی، اضافی ڈیزل فراہم کرتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments