ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز ،افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے ہرادیا
شارجہ (سپورٹس ڈیسک )متحدہ عرب امارت میں ہونیوالی ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.2 اوورزمیں 160رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،پرویز حسین مہدی 70،سیف حسن 41اور نجم الحسن شانتو 15رنزکے علاوہ کوئی بھی بیٹر دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ،پلیئر آف دی میچ راشد خان نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔افغانستان نے 35.3اوور زمیں 3وکٹوں پر 161رنزبناکر میچ جیت لیا ،کپتان رحمت شاہ نے 67رنزناٹ آؤٹ کی اننگزکھیلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments