امریکی ٹیک کمپنیاں پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں، رضوان سعید
ڈیلاس(این این آئی)سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں اشتراکِ عمل کے وسیع اور منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
سفیر نے پاک امریکا ٹیک کنیکٹ سے خطاب کرتے ہوئے تکنیکی تعاون، سرمایہ کاری اور طویل مدت کاروباری ساجھے داریوں کے فروغ پر زور دیا۔ ایونٹ میں ممتاز پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں، امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کار اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان کی بھرپور شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments