چاندی 27، سونا 900 روپے سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

چاندی 27، سونا 900 روپے سستا، ڈالر کی قدر مزید کم

تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار536،دس گرام 3 لاکھ 72 ہزار 544 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 4120 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے کی کمی سے 6207 روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.86 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.87 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...