سہ ملکی سیریز ،آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے
دونوں ٹیموں کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز ،بھرپورتیاریاں
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا، جہاں انگلش کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت مشقیں کیں جبکہ سری لنکن کرکٹرز نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تیاریاں مکمل کیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹرائی سیریز کا اہم تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا ٹاس دوپہر ساڑھے بجے ہوگا جبکہ میچ کا باقاعدہ آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments