سی سی ڈی :6گمشدہ بچے بحفاظت والدین کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی انسداد اغوابرائے تاوان سیل لاہور نے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 6 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق دو بچوں کے اغوا کے مقدمات تھانہ کوٹ لکھپت اور تھانہ فیکٹری ایریا میں درج تھے ، جبکہ بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں مختلف نیوز چینلز پر بھی نشر ہوئی تھیں۔ بچوں کے والدین نے تلاش اور بازیابی کے لیے سی سی ڈی سے مدد کی اپیل کی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments