ہینڈ فری لگاکر پٹڑی پر بیٹھے 2نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر )ملتان کے علاقہ ڈبل پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔۔۔
جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ عبد الرحمن اور 22سالہ ندیم شامل ہیں، عبدالرحمن کا تعلق بستی خداداد اور محمد ندیم کا تعلق پاکپتن سے تھا۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے ٹرین گزری ہینڈ فری لگا کر بیٹھے تھے دوسری ٹرین گزری آواز نہ سننے پر ٹرین کی زد میں آگئے ۔دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments