4 خودکشیاں:برکی میں 48 سالہ شخص نے پھندا لے لیا

 4 خودکشیاں:برکی میں 48 سالہ  شخص نے پھندا لے لیا

لاہور،قصور (نمائندہ دنیا،نیوز ایجنسیاں)لاہور سمیت مختلف شہروں میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔لاہور کے سرحدی علاقے برکی میں پنگالی اڈہ کے قریب 48 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھندا لے کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے ۔ بھائی کوٹ پتوکی کے رہائشی سرفراز مسیح نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے باعث گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں شاہ زیب نامی شخص کا اپنے اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اس نے دل برداشتہ ہو کر پسٹل سے سر میں گولی مار لی۔ جھل مگسی کی حدود گوٹھ مٹ ٹھارو میں غلام یاسین نے مبینہ طورپر پسٹل سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...