رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گیا

رکشے میں سفر کرنے والا شہری  جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقے میں جی ٹی ایس چوک کے قریب رکشے میں سفر کرنے والے شہری کی جیب سے نامعلوم جیب تراش نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

سہیل نامی شہری رکشے میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان نکال لیا۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...