وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی فونز، قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوروں اور ڈاکوئوں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز،3 موٹرسائیکلوں اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔
ملزموں نے مغلپورہ میں نصیر سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں افضال سے 2لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں طاہر سے 2لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں شہزاد سے 2لاکھ10 ہزار روپے ، موبائل فون اور قیمتی سامان ، کاہنہ میں نوید سے 20 ہزار روپے ،گجر پورہ میں اجمل سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون لوٹا اور فرار ہوگئے ۔ مصطفی آباد سے شاہد ،شادمان سے منور جبکہ جوہر ٹاؤن سے راشد کی موٹرسائیکلیں چرالے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments