قصور:مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

قصور:مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم جج اور قربان زخمی ہوئے ، ہسپتال میں دم توڑ دیا دونوں بین الاضلاعی ڈاکو، ٹرک ڈرائیور بہادر کے قتل میں ملوث تھے :پولیس

تلونڈی،الہ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)قصور میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں قتل و ڈکیتی میں مطلوب2خطرناک ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق شہزادہ ماڈل سٹی بائی پاس پر 4ملزم رات کی تاریکی میں سڑک پر بڑی لکڑیاں رکھ کر ناکا لگا کر مسافروں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے کہ سی سی ڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے  دوران اہلکار ندیم اختر کے سینے پر گولی لگی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ نے اس کی جان بچا لی۔ پولیس گاڑی  پر بھی دو گولیاں لگیں۔ جوابی کارروائی میں دو ملزم زخمی ہو کر زمین پر گر گئے ، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔زخمی ڈاکوؤں کی شناخت جج سکنہ ماجرہ اور قربان سکنہ ضلع اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم انہیں ہسپتال منتقل کر رہی تھی کہ دونوں راستے میں دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق دونوں ہلاک ملزم بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ارکان اور درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ۔ دونوں ملزم مئی 2026 میں بائی پاس سروہی روڈ پر ٹرک ڈرائیور بہادر خان کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کرنے کی واردات میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...