ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان
لاہور(کرائم رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے طلائی زیورات ،موبائل فونز گاڑیوں اور دیگر سامان سے محرومہوناپڑا۔
بتایاگیاہے کہ نواب ٹائون میں رفیق سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل، شیراکوٹ میں بختیار سے 3لاکھ 10ہزار اور موبائل ، مناواں میں عابد سے 3لاکھ اور موبائل ، مغل پورہ میں رحیم سے 2لاکھ 75 ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،غالب مارکیٹ اور وحدت کالونی سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ،شاہدرہ ٹائون اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments