2بہنوں سمیت 3 افراد کے قاتل کی اوکاڑہ میں مبینہ خودکشی

2بہنوں سمیت 3 افراد کے قاتل کی اوکاڑہ میں مبینہ خودکشی

لاہور،اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) گارڈن ٹاؤن لاہور میں دو بہنوں سمیت تین افراد کے قاتل نے اوکاڑہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم جاوید اقبال تہرے قتل کے بعد گوگیرہ اوکاڑہ میں روپوش تھا، ملزم زہریلی گولیاں کھا کر تھانہ گوگیرہ گیا، حالت غیر ہونے پر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی، ملزم کا مرنے سے قبل ویڈیو بیان منظرعام پرآیاہے جس میں ملزم نے زہریلی گولیاں کھانے اور 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...