جعلی چالان نوٹیفکیشن دکھا کر قوانین سے بچنے والے پر مقدمہ

جعلی چالان نوٹیفکیشن دکھا کر قوانین سے بچنے والے پر مقدمہ

موبائل فون میں موجود الرٹ نمبر اور چالان نوٹیفکیشن میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جعلی چالان نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی سے بچنے والے شہری کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔سٹیشن چوک میں دورانِ ڈیوٹی ٹریفک وارڈن عمران وڑائچ نے ایک شہری کو چیکنگ کے لیے روکا تو اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا پہلے ہی چالان ہو چکا ہے ۔ سسٹم پر PSID چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ شہری کی جانب سے دکھایا جانے والا چالان پرانا تھا۔ مزید جانچ پڑتال کے دوران شہری کے موبائل فون میں موجود الرٹ نمبر اور چالان نوٹیفکیشن میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا۔

شہری نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے اس طریقہ کار کے ذریعے ٹریفک چالان سے بچ رہا تھا۔ واقعے پر ٹریفک وارڈن عمران وڑائچ کی مدعیت میں تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 420 بھی شامل کی گئی ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ چالان ریکارڈ یا نوٹیفکیشن میں جعل سازی اور ردوبدل کے ذریعے قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش قابل گرفت عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...