بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں