نور زرمینہ نے مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل نور زرمینہ نے مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔

نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا۔

مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے ، وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

نور زرمینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں  مثبت تبدیلی  لانا چاہتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں