پاکستان ساورن ویلتھ فنڈز کیلئے 18 کنسلٹنسی فرمز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ساورن ویلتھ فنڈز کیلئے 18 کنسلٹنسی فرمز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
کنسلٹنسی فرم وزارت خزانہ کو ساورن ویلتھ فنڈز کیلئے تجاویز فراہم کرے گی، کنسلٹنسی کیلئے لوکل اور انٹرنیشنل فرمز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق شارٹ لسٹ کی گئی کنسلٹنسی فرمز کو 31 اگست تک پروپوزل جمع کرانا ہوں گی، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈز میں موجود سقم کو دور کرنے کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ساورن ویلتھ فنڈز میں منافع بخش توانائی شعبے کی کمپنیوں کو شامل کیا گیا، ساورن ویلتھ فنڈ سے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور اداروں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کی سپروائزری کونسل کی قیادت وزیراعظم کر رہے ہیں۔