فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 107 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 174 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے کی سطح پر آگئی

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں