Roznama Dunya: چار روزہ میچ کا پہلا دن، بنگلادیش اے ٹیم 122 رنز پر ڈھیر

چار روزہ میچ کا پہلا دن، بنگلادیش اے ٹیم 122 رنز پر ڈھیر

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے دن کا کھیل جب کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے2 رنز بنائے تھے۔اور صائم ایوب 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور 46.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

بنگلا دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمود الحسن جوئے کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اعتماد سے بیٹنگ نہ کرسکا۔محمود الحسن جوئے نے 65 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے24 اور میر حمزہ نے33 رنز دے کر تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ اسپنر محمد رمیز جونیئر نے41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں