ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کوالالمپور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ میں 18.5 اوورز میں محض 66 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر پورا کرلیا، ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

نائیجیریا کی جانب سے دیئے گئے 66 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 63 رنز بنا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں