سوئٹزر لینڈ: بس میں آگ لگنے سے 6 مسافر ہلاک، 5 زخمی

برن: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں پوسٹل سروس بس کے اندر لگنے والی آگ کے نتیجے میں بس میں سوار 6 مسافر موقع پر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی سوئٹزرلینڈ کے قصبے کیزرز میں شام گئے ایک شخص نے پوسٹل سروس بس کے اندر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، واقعہ پیش آنے کے وقت گاڑی میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے گاڑی کے اندر خود پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگالی تاہم پولیس نے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی اور حالات و شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ کئی میٹر بلند آگ کے شعلوں نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں