دوسرا ون ڈے، بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
ڈھاکا: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان بیٹنگ جاری ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر123 رنز بنائے ، معاز صداقت 75کی جاریحانہ اننگز کھیل کر پوولین لوٹے جبکہ صاحبزادہ فرحان 31 اور شامیل حسین 6 رنز بنا سکے ۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہے اور وہ اس میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔