قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیئے گئے۔

سہ روزہ میچز کا سلسلہ منگل سے شروع ہونا تھا، ون ڈے کپ کے مقابلے 14 ستمبر سے شیڈول تھے۔

بورڈ اعلامیے کے مطابق ناگزیر حالات کی وجہ سے ایونٹس کو ملتوی کر دیا گیا ہے، دونوں ٹورنامنٹس کا نیا شیڈول بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

کراچی میں سہ روزہ قومی انڈر19 کرکٹ چیمپئن شپ کے گروپ اے میں کراچی وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں اوول گراؤنڈ، نیشنل سٹیڈیم پر اتر گئی تھیں، اسی طرح یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس پر ملتان اور کوئٹہ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ہوا۔

سٹیٹ بینک گراؤنڈ پراسلام آباد اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گروپ بی میں رسالپور میں کراچی بلوز اور لاہور بلوز صف آرا ہوئیں، اسی طرح ملک کے دیگر مقامات پر بھی پہلے دن کا کھیل ہوا بعدازاں اچانک ایونٹ کے التوا پر کھلاڑی اور آفیشلز حیران رہ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں