بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے! کل کے حریف آج کے دوست

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کل کے حریف آج کے دوست بن گئے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کل کے حریفوں کو انٹرویو کے لیے آمنے سامنے بٹھا دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کے انٹرویو کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

ماضی میں گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھی تعلقات خراب رہے جب کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو سیزن کے آغاز سے قبل ایک ساتھ بٹھائے جانے کو سراہا جا رہا ہے۔

انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیریئر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے، بھارتی بورڈ نے سپیشل انٹرویو جلد بی سی سی آئی ٹی وی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں