وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں، سری لنکا اے کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث سری لنکا اے نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان بقیہ دو ایک روزہ میچز منسوخ کردیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز بقیہ میچز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں