چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہونے کا امکان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کا وینیو تا حال فائنل نہیں ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا، کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا۔

گزشتہ ہفتے پی سی بی نے آئی سی سی آفیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھا، چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں