مردان: معمولی تکرار پر سسر نے بہو کو شیرخوار بیٹے سمیت قتل کر دیا

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں معمولی تکرار پر سسر نے فائرنگ کر کے اپنی بہو کو شیر خوار بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے ماں بیٹے کے قتل کا افسوسناک واقعہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں سسر معمولی تکرار پر طیش میں آ گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا، لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں