چترال آنے والی امریکی خاتون نے پولو کے کھلاڑی سے شادی کرلی

چترال (ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے پولو کے کھلاڑی سے امریکی خاتون نے شادی کر لی ہے۔

انور علی اور کلئیرا سٹیفن کا نکاح جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا، نکاح کی تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے،دلہا انور ولی کا تعلق اپر چترال کے علاقے بونی سے ہے جو پولو کے نامور کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔

چترالی نوجوان انور ولی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلئیرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھیں اور بونی میں واقع ہمارے ہوٹل میں رہائش پذیر رہیں، یہ خاتوں چند دنوں کے لیے چترال آئی تھیں مگر انہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ یہاں انہوں نے چھ ماہ تک قیام کیا۔

واضح رہے امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور چترالی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں