سنٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سنٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے ایران کو تین ایک سے شکست دیکر لگاتار پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے کامیابی حاصل کی۔

سنٹرل ایشیا والی بال کے لیگ سٹیج میں پاکستان ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، پاکستان نے پچھلے میچز میں افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ہرایا ہے۔

ایونٹ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں