عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو سزا سنا دی

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی فیملی کورٹ نے دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی۔

فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے مجرم سجاد خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، فیصلے کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔

فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنا دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

مجرم کو گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں