تربت: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تربت: (دنیا نیوز) تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے ڈھنک میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں